اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہریوں کے لیے خوشخبری! آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ ڈیڈ لائن یکم اکتوبر مقرر تھی، تاہم شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر اب یہ مدت 7 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوامی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری بآسانی اپنے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے کاغذات مکمل کر کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر شہریوں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے ڈیڈ لائن کو یکم اکتوبر سے بڑھا کر 7 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ICTP #ITP pic.twitter.com/90c98Xmf5E
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 25, 2025
مزیدپڑھیں:دہشت گردوں کو افغانستان میں ریاستی سرپرستی حاصل ہے: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی



