Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

کل کے جلسے میں کیا ہوا اور کیوں ہوا ۔۔؟ پی ٹی آئی پشاور کے صدر کا ردعمل بھی آ گیا

پشاور (نیو زڈیسک)کل کے جلسے میں کیا ہوا اور کیوں ہوا ۔۔؟ پی ٹی آئی پشاور کے صدر کا ردعمل بھی آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم نے کہا ہے کہ کل کے جلسے میں جوکچھ ہوا وہ جمہور کی آواز ہے، اس کو سنیے اور سوچیے، یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مانتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اسٹیج کی جانب کارکنوں کی طرف سے بوتلیں پھینکنے کے واقعے پر بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم نے وزیر اعلیٰ اعلی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں جو کچھ ہوا یہ جمہور کی آواز ہے، اس کو سنیے اور سوچیے۔ عوام آپ سے بانی پی ٹی آئی کی حقیقی پالیسی اور بیانیے پر عمل درآمد چاہتی ہے، میں نے 15 ستمبر کو چند گزارشات رکھی تھیں ان پر عمل کیجیے اور ان ہی گراؤنڈ پر دوبارہ جلسہ رکھیں تو آج کے جلسے کا الٹ دیکھیں گے۔ یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کی آواز سنتی ہے، یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مانتی ہے، مزاحمت میں زندگی ہے اور مفاہمت میں شرمندگی ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں