Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

قطر کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔ اب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کے بعد پاکستانی شہری باآسانی قطر کا سفر کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ویزا آن ارائیول حاصل کرنے کے لیے چند شرائط اور بنیادی دستاویزات لازمی ہوں گی جن کی تفصیلات متعلقہ حکام جلد جاری کریں گے۔ اس سہولت کا مقصد نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے بلکہ پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار، کاروبار اور سیاحت کے مواقع بڑھانا بھی ہے۔

حکومتی اور سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ قطر کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے اور خطے میں عوامی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی

یہ بھی پڑھیں