پشاور(نیوز ڈیسک ) اماراتی ایئرلائن اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنز دوبارہ شروع کردئیے۔ اتحاد ایئر ویز نے 10سال بعد بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں بحال کر دی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ اتحاد ایئر ویز کی پرواز EY-276 ابوظہبی سے پشاور پہنچی تو ایئرپورٹ حکام کی جانب سے روایتی واٹر سالیوٹ کے ساتھ اس کا استقبال کیا گیا، یہ ایئرلائن کی 2014 کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر پہلی لینڈنگ تھی۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اتحاد ایئر ویز اب ہفتے میں5 پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان چلائے گی۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو شیڈول کی گئی ہیں۔
پشاور سے روانگی EY-277 کے نمبر سے صبح 8 بجے ہوگی، جو مسافروں کو براہِ راست متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت تک رسائی فراہم کرے گی۔اماراتی ایئرلائن کی واپسی کے بعد پشاور ایئرپورٹ کے عالمی نیٹ ورک میں ایک اور بڑی ایئرلائن شامل ہوگئی ہے، اس سے قبل رواں سال فلائی دبئی اور فلائی ایڈیل نے بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی



