Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

لاہور (نیوز ڈیسک)ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اے نے5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صنم جاوید کی بہن پی ٹی آئی ایکٹویسٹ ملزمہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
مزیدپڑھیں:متحدہ عرب امارات کااکتوبر کیلئے پیٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں