Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

“اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” میں شاندار پیش رفت

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کامیاب ترین منصوبے “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے دی جانے والی بلاسود قرض اسکیم میں ستمبر کے مہینے کے دوران شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ہونے والے خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ ستمبر میں 23,365 خاندانوں کو قرض فراہم کیا گیا جو پروگرام کے آغاز سے اب تک کسی ایک ماہ میں قرض کی سب سے زیادہ تقسیم کا ریکارڈ ہے۔

پروگرام ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ کے مطابق 17 ارب روپے سے زائد رقم گزشتہ ماہ تقسیم کی گئی، 13,163 خاندانوں کو پہلی قسط (گھر کی تعمیر کے آغاز کے لیے)، 10,202 خاندانوں کو دوسری قسط (تعمیر مکمل کرنے کے لیے) دی گئی اور 7,474 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کرلی۔
اب تک مجموعی طور پر 86,906 خاندانوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے، 54,754 خاندانوں کو دوسری قسط بھی دی جا چکی، 19,151 خاندانوں نے اپنے گھر مکمل کر لیے، 76,883 خاندان تیزی سے تعمیر میں مصروف ہیں اور 104 ارب روپے کی خطیر رقم گھروں کی تعمیر پر خرچ کی جا چکی ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ باعزت طرزِ زندگی کی ضمانت بن چکا ہے۔ مستحق خاندانوں کی آسان رسائی کے لیے صوبہ بھر میں دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ آن لائن درخواست کا طریقہ کار بھی نہایت سہل بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ 14 ہزار روپے قسط رکھی گئی ہے، اس قرض کی ادائیگی 7 سال میں ہو گی۔ بینکس اور دیگر ادارے ایسے پروگرام کے لئے سروس چارجز لیتے ہیں، پنجاب حکومت سروسز چارجز اور ٹیکس خود ادا کرے گی
مزیدپڑھیں:مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے بری خبر، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یہ بھی پڑھیں