Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

الیکٹرک بائیک اسکیم: درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکٹرک بائیک اسکیم میں اپلائی کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، ای قرعہ اندازی میں 40 ہزار افراد اہل قرار پائے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت صنعت و پیداوار نے “پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن (PAVE) سکیم” کے تحت ای ڈرا کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے شہریوں کو سبسڈی والے الیکٹرک ٹو اور تھری وہیلر فراہم کیے جائیں گے۔

پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن آن لائن پورٹل پر ای بیلٹنگ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تعاون سے منعقد ہوا، اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم تھی۔ کمیٹی نے شفافیت، مساوات اور انصاف کو یقینی بنانا۔

وزارت کے مطابق اس اسکیم کے لیے کل 2,69,161 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 40,000 لوگ اہل پائے گئے۔ ای بیلٹنگ کے ذریعے کامیاب درخواست دہندگان کو 40,000 الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں اور 1,000 تین پہیہ گاڑیاں الاٹ کی گئیں۔

درخواست دہندگان وزارت کے آن لائن پورٹل پر اپنے شناختی کارڈ یا ایپلیکیشن آئی ڈی کے ذریعے اپنی کامیابی کی جانچ کر سکیں گے۔

سبسڈی کی رقم، ادائیگی کا طریقہ اور گاڑی کی منتقلی مقررہ اصولوں کے مطابق ہوگی جبکہ مینوفیکچررز (OEMs) ڈیلیوری، بعد از فروخت سروس اور وارنٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔

وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم نے ای بیلٹنگ کا افتتاح کیا اور اسے پاکستان کی صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

دو پہیہ گاڑیوں پر 50,000 روپے کی سبسڈی بینک لیز پر اور 80,000 روپے سیلف فنانس پر دی جائے گی۔

تین پہیوں پر بینک لیز پر 2 لاکھ روپے اور سیلف فنانس پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا، زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش

یہ بھی پڑھیں