Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

ملازمین کی موجیں، 100 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ملازمین کو 100 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پرانے الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع کی زیر صدارت پیسک بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں پلاٹوں کی منسوخی سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پیسک اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری دی گئی جبکہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4 گوجرانوالہ میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

اسی طرح اسٹیٹس 2 اور 3 سمٹریال میں منسوخ شدہ پلاٹوں کے لیٹر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں، اجلاس میں پیسک میڈیکل پالیسی 2023 اور انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی، جبکہ مالیاتی اختیارات کے نظریاتی شیڈول میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

پیسک ملازمین کو بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پرانے الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان، لسیبلہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 6 جاں بحق

یہ بھی پڑھیں