لاہور (نیوز ڈیسک)ڈی جی خان کے لڑکے کے منہ سے اپنے لیے آنٹی کا لفظ سن کر وزیر اعلیٰ پنجاب مسکرا دیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا ”اسلام علیکم ، سب ٹھیک ہو، آنٹی مریم نواز نے ہمیں بس دی ہے جس کا 20روپے ٹکٹ ہے، لاہور کی طرح یہ اے سی والی بس ڈی جی خان میں بھی ہے ، ایسا لگ رہا ہے کہ اے سی والے کمرے میں ہوں،، ۔ جب یہ ویڈیو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیکھی تو انہوں نے اس ویڈیو کو مسکرانے والے ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ۔
آنٹی مریم 😂
سانوں بس دتی اے 20 روپے کرایہ بہت ٹھنڈا ماحول اے 😂 pic.twitter.com/8dGfiYVyjN— Salman Malik (@SalmanMalik444) October 4, 2025
مزیدپڑھیں:لگتا ہے پہلے کی پٹائی بھول گئے: پاک فوج کا بھارتی عسکری قیادت کو منہ توڑ جواب


