فلک جاوید کیس،مہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور ( نیوز ڈیسک ) ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات
سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا
این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا ،تحریری حکم کے مطابق
تفتیشی افسر نے ملزمہ کا موبائل ریکور کرلیا ۔
ملزمہ تفتیشی افسر کو موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دے رہی ۔ عبوری فیصلہ کے مطابق
عدالت ملزمہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔
ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
اگر تفتیشی افسر کو مزید ریمانڈ چاہیے ہو تو تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھ کر عدالت فیصلہ کرے گی۔
اگر تفتیشی افسر نے ملزمہ سے میٹریل برآمدگی کی مزید رپورٹ پیش نہ کیا تو ملزمہ کا ریمانڈ نہیں دیا جائے گا ۔
تفتیشی افسر جیل میں جاکر ملزمہ سے تفتیش کرینگے۔
مزید پڑھیں :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات
