Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت حاصل کریں ، حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے سندھ بھر میں عوام کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کی فیس ختم کر دی۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے سول رجسٹریشن اور وائٹل اسٹاٹکس (سی آر وی ایس) نظام کی بہتری کے تحت کیا گیا۔

اب صوبائی حکومت نادرا کی سروس چارجز برداشت کرے گی، تاکہ شہری مفت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں۔ کابینہ نے یہ اقدام شہری سہولت اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کے فروغ کے لیے کیا۔

ایل بی او ڈی ملازمین کی ریگولرائزیشن:
سندھ کابینہ نے لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین (ایل بی او ڈی) منصوبے کے 78 دیہاڑی دار ملازمین جن میں 50 درخواست گزار اور 28 غیر درخواست گزار (الیکٹریشنز اور مکینکس) شامل ہیں، کی ریگولرائزیشن کی منظوری دی۔

یہ ملازمین واپڈا سے سندھ حکومت کو منصوبہ منتقل ہونے کے بعد سے کنٹی جنٹ بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص بینچ کی ہدایت پر ان کے کیسز دوبارہ زیر غور لائے گئے جس میں عدالت نے مشاہدہ کیا کہ طویل اور تسلی بخش سروس اور 2018 کے قانون کے تحت وہ ریگولرائزیشن کے مستحق ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ عمل شفافیت کے ساتھ اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سرحدی نگرانی مزید مؤثر،یورپی یونین نے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

یہ بھی پڑھیں