Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ، اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر 7 اکتوبر کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن ختم کر دی گئی ہے۔

یکم ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کا پروسس مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر شہریوں نے لائسنس حاصل کیے اور شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس پر بھرپور اعتماد کیا، جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں، اور مہم کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ دو بڑے سینٹرز اور سہولت وینز کو 24 گھنٹے شہریوں کے لیے کھلا رکھا گیا۔ اب اسلام آباد ٹریفک پولیس بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائے گی۔

کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھیں۔ جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا، وہ لرنر پرنٹ حاصل کر لیں۔
مزید پڑھیں‌:ای مارکنگ سسٹم ! میٹرک اور انٹر طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں