Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

پنجاب: زرعی مشینری کے لیے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔

پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔

سیکرٹری زراعت نے اجلاس میں پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید زرعی مشینری کی تیاری میں چین، ترکی، اٹلی، جاپان، امریکا، برازیل، اسپین اور بیلاروس کی کمپنیاں شامل ہیں۔

پروگرام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین، ویٹ سٹرابیلر، سائلج ہارویسٹر، آرچڈ سپریئر سمیت دیگر جدید مشینری شامل ہے۔ اس کے علاوہ سنٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹرز بھی اسکیم کا حصہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھے اور صوبہ خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو۔
مزیدپڑھیں:عمران خان نے جیل میں صحافی سے معافی مانگ لی

یہ بھی پڑھیں