Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ کے علاقے گوہدپور سے ایک تشویشناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس کا دوپٹہ زبردستی کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کی بنا پر اس کی شناخت کرنا آسان ہو گئی ہے۔


شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے انسان کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔

طاہر مغل لکھتے ہیں کہ سڑکوں پر ایسے واقعات کو روکنا بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب ڈی پی اور سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سلمان بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں