پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جاتے جاتے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔ علی امین گنڈا پور کم ترین مدت تک رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنے۔ گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں وزیراعلٰی کے لیے نامزد کیا گیا۔ گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلی منتخب ہوئے اور 2مارچ کووزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے۔ پیر صابر شاہ صرف چارماہ پانچ دن وزیراعلی کے عہدے پر فائز رہے۔ دوسرے نمبر پر آفتاب احمد خان شیر پاؤ ایک سال سات ماہ پچیس دن تک صوبے کے وزیراعلیٰ رہے۔ تیسرے نمبر پر جے یو آئی کے مفتی محمود(مرحوم)گیارہ ماہ پندرہ دن کے عرصہ تک وزیراعلیٰ رہے۔ چوتھے نمبر پرپاکستان پیپلزپارٹی کے سردار عنایت اللہ گنڈاپور ایک سال 10ماہ سترہ دن تک وزیراعلی رہے۔ پانچویں نمبر پرپی ٹی آئی کے علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ اور نو دن تک صوبے کے وزیراعلٰی رہے۔
مزیدپڑھیں:ابرار احمد کی دلہنیا کا نام و تصاویر سامنے آگئیں


