لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےقائم کمیٹیوں کےچیئرمین اور ارکان مستعفی، 3مزید ارکان اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا۔
قائمہ کمیٹی برائے زراعت میں ہنبل ثنا کریمی کا قائمہ کمیٹی کی رکنیت سےاستعفیٰ، رانا شہباز نے استحقاق کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
اویس ورک نے قائمہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول اوربزنس ایڈوائزری کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔ اراکین اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفے سپیکر آفس بھجوا دیئے۔ملک ممتازاسڑاور شیخ امتیاز بھی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ



