Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

شہریوں سے آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ بے نقاب

ملتان ( اوصاف نیوز)ملتان میں شہریوں سے آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ بے نقاب ہوگیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے اسکل انسٹیٹیوٹ کے سی ای او عبدالغفار کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دیگر ملزمان میں نثار احمد، معاویہ، حذیفہ، حماد، اسد خالد اور زین شامل ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان آن لائن نوکری، ٹریننگ فیس کے بہانے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے، ملزمان جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہریوں کو جال میں پھنسا رہے تھے۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ، ٹیلی گرام گروپس سے بلیک میلنگ اور جلعسازی کے شواہد ملے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں مشتبہ ڈیجیٹل ڈیوائسز، موبائل فونز اور مالی ریکارڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے خلاف پیکا کی دفعات کے تحت مقمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وہ یورپی خطہ جہاں رہائش اختیار کرنے پر لاکھوں روپے پائیں!

یہ بھی پڑھیں