Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

عمران خان علی امین ملاقات میں کشیدگی، سنگین الزامات سامنے آگئے

اسلام آباد (سیاسی ڈیسک) تحریکِ انصاف کے اندرونی اختلافات ایک نئی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا، تاہم دونوں کے درمیان ہونے والی آخری ملاقات نے صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کیے، جن میں پارٹی کے اندر گروپ بندی اور چیئرپرسن شپ کے لیے لابنگ شامل تھی۔

علی امین گنڈاپور نے 30 ستمبر کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا ہے کہ علیمہ خان پارٹی کے اندر “خان صاحب کو مائنس کرنے کی مہم” چلا رہی ہیں اور انہیں چیئرپرسن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ علیمہ خان “ایم آئی کی ایجنٹ” ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد عمران خان نے اپنی بہن کو تمام الزامات سے آگاہ کیا، جس کے جواب میں علیمہ خان نے میڈیا پر سخت ردعمل دیا۔ اس کے بعد سیاسی منظرنامہ مزید گرم ہوگیا اور علی امین گنڈاپور دوبارہ خبروں کی زینت بن گئے۔

پارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت تحریکِ انصاف کے اندر طاقت کے توازن اور مستقبل کی قیادت پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:نوبیل انعام سے محرومی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی، مگر سوشل میڈیا پر طوفان

یہ بھی پڑھیں