ڈی آئی خان(ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ شورکوٹ کی حدود میں دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ، علاقہ خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دہشتگردوں کے حملے کے دوران دھماکہ اتنا شدید تھا ، آوازیں دور دور تک سنی گئیں،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سنٹر میں سیکورٹی فورسز کے دستے بھی پہنچ گئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، پولیس کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔
مزیدپڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری



