اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی کے اخراجات مزید بڑھنے جارہے ہیں، موجودہ مالی سال میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
ایف بی آر نے بتایا کہ مالی سال 25-2024 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19 فیصد اضافہ ہوا، دستاویز کے مطابق مالی سال 25 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے رہی، گزشتہ مالی سال شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال 25 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی میں 50 کروڑ روپے اضافہ ہوا، ٹیکس میں اضافے کی بڑی وجہ ایف بی آر کی سخت نگرانی ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں شادیوں پر بڑھتے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، شادی ہالز، مارکیز، ہوٹلوں سے ٹیکس وصولی کی جارہی ہے۔
ریسٹورنٹس، کلبز، کمیونٹی سینٹرز میں تقریبات سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، کھانے پینے، سجاوٹ اور دیگر متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں بھی اس میں شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل افراد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے، نان فائلرز پر شادیوں پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔
ایف بی آر کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ٹیکس فائلرز کی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کےساتھ ایڈجسٹ کی جاسکتی ہے، شادیوں پر ٹیکس وصولی کی سختی کا مقصدغیردستاویزی شعبوں کو ریگولرائز کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیر کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی



