Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

وزیراعظم کا بڑا اقدام: ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی ملازمت سے برطرف

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک تفصیلی انکوائری کے بعد کیا گیا جس میں افسر پر نااہلی، مس کنڈیکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا وقار علی کے خلاف باقاعدہ انضباطی کارروائی کی گئی، جس کے لیے گریڈ 21 کی آئی آر ایس افسر آمنہ حسن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا۔ انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں رانا وقار علی کے خلاف تمام الزامات کو درست قرار دیا اور ان کی ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی۔رپورٹ کی بنیاد پر رانا وقار علی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے گریڈ 22 کے سینئر افسر سید ندیم حسین رضوی کو ہیرنگ افسر مقرر کیا۔ ذرائع کے مطابق ہیرنگ افسر نے ملزم افسر کو صفائی کا پورا موقع فراہم کیا۔تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نے افسر کی برطرفی کا حکم جاری کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا وقار علی کو برطرفی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے اور وہ 30 روز کے اندر اپیلیٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عازمینِ حج ہوشیار باش: پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ 17 اکتوبر کو بند ہو جائے گی

یہ بھی پڑھیں