پشاور(نیوز ڈیسک)سہیل آفریدی(sohail afridi) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا۔
پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزرا حلف برداری تقریب میں شریک تھے،آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ گورنر ہاوس پہنچے۔
سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ ہائوس سے حلف برداری کے لئے روانگی سے قبل خصوصی دعا کی گئی ،سہیل آفریدی کو روانگی سے قبل قبائلی مشران نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
مزیدپڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی


