Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔جس کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ۔پاکستان کے سعود شکیل کی 12ویں، محمد رضوان 20 ویں جبکہ بابراعظم کی 24ویں پوزیشن برقرار ہے۔جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیم با باووما ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں،بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی اور پاکستان کے نعمان علی کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو 7 درجہ بہتری کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کاربن بوش 2 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں جبکہ کگیسو ربادا ایک درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پو زیشن برقرار ہے۔
مزید پڑھیں :بگرام کی بازگشت

یہ بھی پڑھیں