اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاک فوج نے ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے05فوجی ہلاک کردیئے۔
قبائلی ضلع مہمند میں سرحد پار سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران 54 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ت
تفصیلات کے مطابق، خوارج کی ایک بڑی تعداد نے افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
عسکری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت ہے اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے افغان طالبان کے دعوے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : امریکہ کا دباؤ ، مودی مجبورمعیشت شدید گراوٹ کا شکار




