لاہور(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپے کا ریلیف دیاگیا۔
ذرائع پاور ڈویژن نے کہا کہ جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپے کا ریلیف دیاگیا ہے۔
حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو11ارب روپے معاف کردیے گئے ۔کمرشل اور زرعی صارفین کے 6ارب روپے کے بلز موخر کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے مجموعی طور پر 25لاکھ صارفین کو ریلیف دیا ہے،گھریلو صارفین جو بلز دے چکے اس مہینے ری فنڈ ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بل سے نجات دی گئی،کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی ۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔
مزیدپڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے سیف سٹی فری وائی فائی سروس متعارف




