راولپنڈی ( نیوزڈیسک)مری روڈ پر اسلام آباد جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیض آباد سے سکستھ روڈ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ٹریفک کئی گھنٹوں تک رکی رہی۔ اسلام آباد اور مری کی جانب جانے والی ٹریفک فیض آباد فلائی اوور پر مکمل طور پر بند ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔
شہریوں کے مطابق کئی گاڑیاں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ٹریفک میں پھنسی رہیں، جبکہ متبادل راستوں پر بھی دباؤ بڑھنے سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے بھی سڑکوں پر گزرنا مشکل ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی ممکنہ وجہ وی آئی پی موومنٹ ہو سکتی ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پلان میں بہتری اور وی آئی پی نقل و حرکت کے دوران متبادل راستوں کی پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ عوام کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں موجود ہیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ
