Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

سرگودھا :چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،تفصیلات جانیئے

سرگودھا(اوصاف نیوز)چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کی پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں پراسرار طور پر انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق دونوں بچیاں دودھ پینے کے بعد سو گئیں اور پھر نیند ہی میں دم توڑ گئیں۔غم سے نڈھال والدین نے فوری طور پر بچیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور رنج کی فضا قائم ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، جو آج اپنی رپورٹ مکمل کرے گا۔ حکام کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں ہی موت کی وجوہات کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچیاں بالکل صحت مند تھیں اور ان کی اچانک موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : حکومت نےاستعمال شدہ ملبوسات پر ٹیکس عائد کر دیا ، تاجروں کا شدید ردعمل، غریب طبقہ متاثر ہونے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں