کراچی (ویب ڈیسک)معروف پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا اور سرحدوں پر کھلی جارحیت کی
، ہماری افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کیلئے کھول دیں، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا،
انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا،
افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا، افغانستان کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے۔شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے والے ملک (بھارت) کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔
مزید پڑھیں : خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس ،وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری