Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست :پاکستان کا کونسا شہر پہلے نمبر پر ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اور تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ماحولیاتی ادارے ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا، جو ’’انتہائی غیر صحت بخش‘‘ رہا، جو لاہور کے باسیوں کے مضرصحت ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے۔

رپورٹ کے مطابق، لاہور کے بعد بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا۔ کلکتہ 198 کے انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

چوتھے نمبر پر تاشقند (ازبکستان) 185، پانچویں پر ڈھاکا (بنگلہ دیش) 179، جبکہ ہنوئی (ویتنام) 163 کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

سراجےوو (بوسنیا)، جکارتہ (انڈونیشیا)، کنشاسا (کانگو) اور بغداد (عراق) بالترتیب ساتویں سے دسویں نمبر تک شامل ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق لاہور کی موجودہ فضائی صورتحال شدید خطرناک ہے۔ ایسے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، گھروں کے اندر ایئر پیوریفائرز یا گیلے کپڑے لگا کر ہوا کو صاف رکھنے کی کوشش کریں۔

تازہ اعدادوشمار ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ لاہور میں فضائی آلودگی کا بحران نہ صرف ماحولیاتی بلکہ صحتِ عامہ کا بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : نیپرا نے عوام کوبڑی خوشخبرسنادی ؟

یہ بھی پڑھیں