پشاور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں تنظیمی تبدیلیاں، صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اختیار ولی کو عہدے سے ہٹا دیا اور بہرمند خان تنگی کو نیا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ امیر مقام نے بہرمند خان تنگی کی تقرری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے نظریے کے فروغ اور کارکنوں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
نئے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بہرمند خان تنگی نے تقرری پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے اتحاد، تنظیمی استحکام اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بہرمند خان تنگی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول بحران کے حوالے سےاہم خبر!



