Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سینٹورس مال سکینڈل ،اہم انکشافات

اسلام آباد (اوصاف نیوز)گزشتہ روز سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ ملزمان کو اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا گیا

ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادکی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے پولیس انوسٹیگیشن کے دوران خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیاپولیس کیجانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ عدالت میں پیش عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

پولیس کیجانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں : بلیو ورلڈ سٹی ،نیا سکینڈل سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں