اسلام آباد( اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشنز پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد بھی صارفین نے درآمدی گیس کنکشن لینے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اب ان صارفین کو فوری اور ریگولر ڈیمانڈ نوٹسز کے لیے جمع کی گئی رقوم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے جنہوں نے ایل این جی پر مبنی کنکشن لینے سے انکار کیا تھا۔ یہ ڈیمانڈ نوٹس کنکشن پر پابندی عائد ہونے سے پہلے جمع کرائے گئے تھے اور اب ان کی فیس واپس کی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے پابندی ہٹانے کے بعد پرانے ڈیمانڈ نوٹس پر کنکشن کی اجازت دی گئی جس کے بعد کمپنی نے ان صارفین کو آفر لیٹر بھیجے جنہوں نے چار سال قبل درخواست دی تھی۔
آفر لیٹرز میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ صارفین کو ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن لینا ہو گا تاہم زیادہ تر صارفین نے اس شرط کو ماننے سے انکار کر دیا۔
اس صورتحال کے پیش نظر کمپنی اب ان صارفین کو فیس واپس کر رہی ہے جنہوں نے درآمدی گیس کی بنیاد پر کنکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:برائلر گوشت مزید سستا ہو گیا



