Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

وہ خاتون جو اپنا الیکشن نہیں جیت سکی، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کر رہی ہیں، شوکت بسرا

اسلام آباد( اوصاف نیوز) اے بی این کے پروگرام تجزیہ میں‌ رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ کاردار نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کو مکمل سیاسی آزادی حاصل ہے، اور وہ احتجاج، جلسے اور سیاسی سرگرمیوں کے مکمل طور پر مجاز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “قانون سب کو برابر حق دیتا ہے، اور اگر کل کو ہمیں اپوزیشن میں جانا پڑا، تو ہم بھی یہی حقوق استعمال کریں گے۔”

انہوں نےالزام لگایا کہ سابق حکومت نے صرف اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کام کیا۔ “جسٹس (ر) جاوید اقبال، سابق چیئرمین نیب کو پی ایم ہاؤس میں بلیک میلنگ کے لیے رکھا گیا۔ انہوں نے سب کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے۔”

عظمیٰ کاردار نے مزید کہا کہ ایک سابق حکومتی شخصیت “بنی صاحب” اور ان کے ساتھی نے 15 سے 20 سال تک پاکستان پر حکومت کرنے کی سازش کی، لیکن عوام نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

انہوں‌نے معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں موڈیز اور فچ نے پاکستان کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا ہے۔ تاہم، حالیہ سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا اور 5000 دیہات متاثر ہوئے، جن میں سے 24 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا کہ مریم نواز کے گڈ گورننس سے متعلق دعووں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے انہیں “ٹک ٹاکر” قرار دیا اور کہا کہ وہ خاتون جو اپنا الیکشن نہیں جیت سکی، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ ان کی ریاضی بہت کمزور ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاجی سیاست کے بجائے پارلیمنٹ کو اپنا فورم بنائیں اور عوامی مسائل پر سنجیدہ مکالمہ کریں۔ “وہ ہر بار احتجاج کرتے ہیں، لیکن ان کی کالز پر کوئی جواب نہیں دیتا۔ اگر وہ ناکام ہوئے، تو اپنی زمین کھو دیں گے۔”

ایک سوال کے جواب میں شوکت بسرا نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جیسے رہنما مکالمے پر یقین رکھتے ہیں، لیکن ان کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد دیکھنا ہوگا کہ وہ خود اپنی لائن پر چلتے ہیں یا حکومت کی پالیسی کو اپناتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے چیلنج کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ “انقلابی جو طوطوں کا مذاق اڑانے آیا تھا، اس پر ان کی اپنی برادری ہنس رہی ہے۔

مزید پڑھیں‌:ایشیاء کپ کا تاج پاکستان کے سر!بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے

یہ بھی پڑھیں