Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

وائٹ بال سیریز ، کونسے نئے کھلاڑی شامل کیئے جائیں گے ؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستانی اسکواڈز کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے کیاگیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے یہی اسکواڈز برقرار رہیں گے۔
بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں جب کہ فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

قومی ون ڈے سکواڈ
ون ڈے اسکواڈ میں شاہین آفریدی(کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں : آج کا دن کیسا گزرے گا ، جانیے ستاروں کی روشنی میں ؟

یہ بھی پڑھیں