اسلام آباد (اوصاف نیوز) ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری، ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک نہیں ہو سکا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر گزشتہ دنوں دو مرتبہ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا، ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے دو روز قبل کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے۔
ایس پی عدیل کے ہمراہ وائرلس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے، تین رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہارون جویا کر رہےہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی تھی، گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے ایس پی کی مبینہ خودکشی پر پولیس کا کارنامہ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے مرتب کی گئی کرائم ڈائری میں واقعہ کا ذکر تک نہیں۔
تھانہ آبپارہ اور تھانہ سیکرٹریٹ میں حالات مکمل طور پر پرامن رہے، پولیس کرائم ڈائری کے مطابق دونوں تھانوں کی حدود میں واردات کا کوئی تذکرہ نہیں۔
مزید پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آرکا فتنہ الخوار ج کیخلاف اہم بیان

