Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بجلی کی قیمت میں تبدیلی ! سولر استعمال کرنے والے صارفین تیار ہوجائیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فی یونٹ سولر بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویز سامنے آگئی تاہم سولر سے بننے والی بجلی پر صارف کو سسٹم سے ادائیگی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر توانائی کے نرخوں میں تبدیلی پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں فی یونٹ سولر بجلی کی قیمت 23 روپے سے کم کر کے 10 روپے کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں سولر کے پے بیک ریٹس ختم کرنے کی بھی تجویز زیرِ غور ہے ، سولر سے بننے والی بجلی پر صارف کو سسٹم سے ادائیگی نہیں ہوگی تاہم صارفین سولر انرجی کو 100 فیصد خود استعمال کرنے کا پابند ہو گا۔

سولر کے نظام پر صارفین کو فی الحال 125 ارب روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے، جس سے حکومت کے لیے آئی پی پیز کو ادائیگیاں مشکل ہوتی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سولر نظام تیزی سے آئی پی پیز کے متبادل کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

یاد رہے 22 اکتوبر کو ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے پاور ڈویژن اور نیپرا کو ہدایت دی کہ نئے ریٹ اثرات اور قانونی پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جائے، تاکہ کسی معاہدے کی خلاف ورزی کے بغیر اصلاحات نافذ کی جا سکیں۔

حکومت نے تمام موجودہ نیٹ میٹرنگ معاہدوں کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ شروع کر دیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ بائی بیک ریٹ میں کمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بغیر ممکن ہے یا نہیں۔

مستقبل کے صارفین کے لیے “نیٹ بلنگ فریم ورک” کے تحت نئے معیاری معاہدے تیار کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب

یہ بھی پڑھیں