ننکانہ(نیوز ڈیسک)ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں 5 نومبر 2025 بروز جمعہ کو ضلع بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق بابا گورونانک کے جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کااعلان کیا گیا، بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات 5 سے 15 نومبرتک جاری رہیں گی جس میں شرکت کیلئے غیر ملکی سکھ یاتریوں کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابا گرونانک دیو جی جو سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ہیں 15 اپریل 1469 کو پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب (موجودہ پاکستان) میں ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیمات مساوات، محنت اور ایک خدا پر یقین پر مبنی ہیں جو آج بھی لاکھوں سکھوں کی رہنمائی کرتی ہیں۔
گرونانک جی نے 30 سال کی عمر میں روحانی بیداری حاصل کی اور 24 سال تک ایشیا بھر میں سفر کر کے مختلف مذاہب کے لوگوں کو پیار اور اتحاد کا پیغام دیا۔انہوں نے گرو گرنتھ صاحب کی بنیاد رکھی جو سکھوں کا مقدس صحيفہ ہے۔
بابا گرونانک 22 ستمبر 1539 کو کارتارپور میں وفات پا گئے۔ ہر سال ان کی جنم جینتی پر دنیا بھر میں گرونانک جینتی منائی جاتی ہے جو رواں سال 15 نومبر کو ہے۔ ان کی تعلیمات آج بھی امن اور انسانیت کی علامت ہیں۔
مزیدپڑھیں:سندھ حکومت نے خواتین کیلئے پنک سکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا
