لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ بات چیت ، مفاہمت اور مزاحمت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا،جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے، اس پر ہی عمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابقہ قیادت کے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ تھے، فیصلے کا اختیار بھی ان کو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:افغان مہاجرین کی جائیداد خریدنے پر پابندی کا فیصلہ


