Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

’تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہو‘: رؤف حسن نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا بھگوڑا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ فواد چودہری کو پارٹی کے ساتھ غداری کرنے کی پاداش میں 23 جون 2023 کو پی ٹی آئی سے نکالا جا چکا ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرت ہوئے کہاکہ اب تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہیں، اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔

رؤف حسن نے واضح کیاکہ پارٹی میں بھگوڑوں اور خوشامدیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہر در سے دھتکارے جانے کے بعد فواد چوہدری نے کسی نہ کسی طرح سیاسی اہمیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اب ایک بھاگتے ہوئے چوہے کا آخری ٹھکانہ وہی تاریک بل ہے جہاں سے صرف گالی ہی نکلتی ہے۔

رؤف حسن نے کہاکہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ تم وہی کچھ کر رہے ہو جس کی تم سے توقع تھی، کیوں کہ تمہیں اس کی عادت ہے۔

انہوں فواد چوہدری کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا: ’اپنے اسی بل میں خوش رہو اور اس بدبو میں جیو جو تمہارا مستقل حصہ بن چکی ہے۔‘

واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری خود کو پی ٹی آئی کا حصہ شمار کرتے ہیں، اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

فواد چوہدری بار ہا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ غیرمتعلقہ لوگ ہیں، عمران خان کو رہا کرانا ان کے بس کی بات نہیں۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی

یہ بھی پڑھیں