Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

سولر صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سولر صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ، پیسکو کے بعد میپکو بھی نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کے لئے میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کے معاملے پیسکو کے بعد ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

نیپرا میں سماعت کے دوران سی ای او میپکو نے مؤقف اپنایا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین اپنے مقررہ ریٹ کے مطابق یونٹس ایکسپورٹ کرتے ہیں، تاہم ان یونٹس کے لاسز میپکو اپنے پاس سے ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے سسٹم کے نقصانات نیٹ میٹرنگ صارفین نہیں بلکہ کمپنی برداشت کر رہی ہے، جبکہ سولرائزیشن کے باعث بجلی کے صارفین کی تعداد کم ہورہی ہے۔

اس موقع پر ممبر نیپرا مقصود انور نے سوال اٹھایا کہ آیا میپکو نے اس حوالے سے کوئی اسٹڈی کرائی ہے اور کیا نیٹ میٹرنگ صارفین سسٹم کے نقصانات میں اضافہ کر رہے ہیں یا نہیں؟

میپکو حکام نے مؤقف دیا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین سسٹم کے نقصانات میں اضافہ نہیں کر رہے، تاہم چونکہ وہ کمپنی کا سسٹم استعمال کر رہے ہیں، اس لیے فکسڈ چارجز عائد کیے جانے چاہییں۔

ذرائع کے مطابق میپکو کے نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔
مزیدپڑھیں:بجلی ڈیوٹی ٹیکس کا اطلاق کتنے یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں