Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا عوام کو جلد بجلی کے نرخوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں توانائی پالیسی اور سولرائزیشن منصوبے پر بحث ہوئی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیرِاعظم سولرائزیشن منصوبے پر واضح مؤقف رکھتے ہیں، اس منصوبے کے لیے بڑی رقم مختص کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔

وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی تجویز ہر بار کابینہ نے مسترد کی، حکومت عوام دوست توانائی پالیسی پر قائم ہے، آئی پی پیز سے متعلق احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور ان پر عمل بھی جاری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بجلی کے نرخ 50 روپے سے کم ہو کر 32 سے 35 روپے فی یونٹ تک آگئے ہیں، عوام کو جلد بجلی کے نرخوں میں تبدیلی واضح طور پر نظر آئے گی۔

وزیرِ قانون نے یقین دلایا کہ “ہاؤس کے جذبات کابینہ میں پیش کروں گا، انشااللہ عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑوں گا۔

خیال رہے حکومت نے نیٹ میٹرنگ کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی دباؤ کے بعد اسے مسترد کر دیا تھا۔

سماعت کے دوران نیپرا نے گیپکو کی غیر قانونی ایڈوانسڈ میٹرنگ انسٹالیشنز اور سولر صارفین کو ادائیگیوں میں تاخیر پر بھی تشویش ظاہر کی۔

حکومت کی حالیہ پالیسی کے تحت زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخ فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ سولر کی جانب تیزی سے بڑھتے رجحان کو روکا جا سکے اور نیشنل گرڈ کی طلب میں اضافہ کیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:سندھ؛مختلف سرکاری محکموں و اداروں میں 13 سالوں کے بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں