کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ ،مختلف سرکاری محکموں و اداروں میں 13 سالوں کے بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی بھرتیاں پانچ سے 15 گریڈ تک کی جائیں گی ،سندھ سرکار نے نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔نوٹی فکیشن سیکشن آفسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔
یاد رہے کہ سندھ میں مختلف سرکاری محکموں و اداروں میں 2013 سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی ۔

مزیدپڑھیں:معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی



