کراچی (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کے متعدد طیارے تکنیکی ومینٹی ننس مسائل کے باعث گراؤنڈ ہے ، جس کے باعث پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ اور سیپ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث قومی ایئرلائن کو تکنیکی اور مینٹی ننس مسائل کا سامنا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ متعدد طیارے فنی خرابیوں اور مینٹی ننس تاخیر کے باعث آپریشن کے لیے دستیاب نہیں، جس سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان سیپ کا کہنا تھا پرواز پی کے-225 اب بھی ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر ہے، جبکہ اے320 طیارہ (رجسٹریشن AP-BMX) انجن نمبر ایک کے ایگزاسٹ کون سلیو میں خرابی کے باعث سروس سے نکال دیا گیا، نتیجتاً پروازیں پی کے-308، 309، 451 اور 452 منسوخ کردی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں میں بھی نمایاں تاخیر کا سامنا ہے، اسکِلڈ ٹیکنیکل اسٹاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ضروری اسپئیر پارٹس و کمپونینٹس کی دستیابی کے لیے مؤثر سپلائی چین سسٹم قائم کیا جائے۔
سیپ ترجمان نے مزید کہا کہ فلیٹ مینجمنٹ اور شیڈولنگ میں حقیقت پسندانہ پلاننگ اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ آپریشن معمول پر لایا جاسکے۔
مزیدپڑھیں:بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی


