Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ماہانہ 50 ہزار روپے کمانے کا موقع !پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا “آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام” شروع کردیا گیا، جس سے طلبا کو 50 ہزار روپے ماہانہ کمانے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا “آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام” شروع کردیا، یہ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو جدید مارکیٹ اسکلز اور ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی، جبکہ انٹرنز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔


اہلیت کے لیے امیدواروں کے پاس درج ذیل شرائط ہونا ضروری ہیں

آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کی ڈگری گزشتہ چار سال کے اندر مکمل کی گئی ہو۔

امیدوار کا پنجاب ڈومیسائل ہو۔

شناختی کارڈ (CNIC) درست اور قابلِ تصدیق ہو۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یہ پروگرام پنجاب کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
مزیدپڑھیں:دبئی طرز کا پوائنٹس سسٹم ! 2 ماہ سے 1 سال تک کے لئے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوجائے گا

یہ بھی پڑھیں