Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

دبئی طرز کا پوائنٹس سسٹم ! 2 ماہ سے 1 سال تک کے لئے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوجائے گا

لاہور (نیوز ڈیسک) دبئی جیسے جدید ٹریفک ماڈلز کے طرز پر نیا ڈرائیونگ لائسنس پوائنٹس سسٹم نافذ کردیا گیا ، جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 پوائنٹس کی کٹوتی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے نیا ڈرائیونگ لائسنس پوائنٹس سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ نظام دبئی جیسے جدید ٹریفک ماڈلز سے متاثر ہے، جس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر ڈرائیور کے لائسنس سے 2 سے 4 پوائنٹس کم کیے جائیں گے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ اگر کسی ڈرائیور کے لائسنس سے ایک سال کے دوران 20 پوائنٹس کٹ جائیں تو اس کا لائسنس 2 ماہ سے 1 سال تک معطل کیا جا سکتا ہے، جو خلاف ورزی کی شدت اور تعداد پر منحصر ہوگا۔

نظام کے تحت تیز رفتاری، سگنل توڑنے جیسی سنگین خلاف ورزیوں پر 4 پوائنٹس کی کٹوتی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد شہریوں میں محتاط اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہے، تاکہ مالی جرمانوں کے ساتھ عملی احتساب بھی یقینی بنایا جا سکے۔

ڈرائیونگ لائسنس فیس
پنجاب میں کار کے ڈرائیونگ لائسنس کی کل لاگت ایک سال کے لیے 1,830 روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں ٹیسٹ فیس 150 روپے، پاس ہونے کے بعد 1,350 روپے اور کورئیر فیس 480 روپے شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر امیدواروں کو 500 روپے فیس کے عوض لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرنا ہوگا، جس کے بعد تھیوری اور عملی امتحان پاس کرنے پر باقاعدہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

ڈرائیونگ لائسنس ایک سے پانچ سال تک کی مدت کے لیے بنوایا جا سکتا ہے، جس کی فیس مدت کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔
مزیدپڑھیں:پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں