Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری

بینظیرآباد(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نے 17 نومبر 2025ء (بروز پیر) کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، 16 نومبر کو اتوار ہے ، لہذا سرکاری ملازمین، تعلیمی اداروں میں دو چھٹیاں ہونگی۔

یہ فیصلہ حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت، پیپلز میڈیکل ہسپتال، میونسپل سروسز سمیت تمام بنیادی و ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے 17 نومبر کو معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں:سونا 9100 روپے مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی ؟

یہ بھی پڑھیں