Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونا 9100 روپے مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی ؟

کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی بڑھتی قیمتوں کو مسلسل دوسرے روز بریک لگ گئی۔ گزشتہ روز3300 روپے سستا ہونے کے بعد آج 9100 روپے کی بڑی کمی کردی گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 9100 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 7799 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 91 ڈالر کی کمی سے 4083 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 209 روپے گر کر 5313 روپے ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:راشد خان کی دوسری شادی، سوشل میڈیا پر نئی تصاویر وائرل

یہ بھی پڑھیں