Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

فیول سبسڈی میں بڑی تبدیلی،حکومت کا نیا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ملک بھر سے فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن پر سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹے کسانوں کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ اور فریٹ ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی فیول سبسڈی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ختم کی گئی فیول سبسڈی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دی جا رہی تھی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کا فائدہ صارفین تک پہنچ چکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فیول سبسڈی کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں پر 50 سے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملتی ہے۔

بتایا گیا کہ سرکاری اور دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز کو کرایہ کم رکھنے کے لیے ماہانہ 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے سبسڈی ملتی ہے جبکہ چھوٹے کسانوں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست مخالف سازش ناکام

یہ بھی پڑھیں