لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار تینوں بڑی سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے دورِ حکومت میں اس صورتحال کو بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کااٹک میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام کو کوئی سہارا دینے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری اور حقیقی معاشی اصلاحات کی جائیں، ورنہ معاشی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔سابق وزیر نے اعلان کیا کہ وہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے اور جلد ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کریں گے، جس کا نام عوام خود تجویز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت عوام کو موجودہ معاشی دباؤ سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
مزیدپڑھیں:لالو پرساد کی بیٹی کا خاندان سے لاتعلقی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان



