Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔

سینیئر صحافی انصار عباسی ان دنوں ٹرولز کے نشانے پر ہیں، اور ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ روز قبل سینیئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو ایک اسٹور میں اہلیہ کے ساتھ ہراساں کیا گیا، جس کی صحافی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے باغی رہنما شیر افضل مروت بھی پی ٹی آئی ٹرولز کا نشانہ بن چکے ہیں، جس پر ممبر قومی اسمبلی نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔
مزید پڑھیں:عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر، پی ٹی آے کا مؤقف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں